Urdu Novel Quotes
خیالِ یار
جب منزل اللہ کی محبت ہو تو جھولی کو ہیرے موتی جیسے پتھروں سے نہیں بھرتے۔
دل میں زمینی یا آسمانی جنت کے میووں کی چاہ نہیں رکھتے
Urdu Novel Quotes
جنت کے پتے
کبھی کوئی آپ کے لیے جنت کے پتے توڑ کر لایا ہے؟
"ہم دنیا والوں نے جنتیں کہاں دیکھیں ہیں " میجر احمد
اس کے چیرے پر تلخی رقم تھی
تبھی تو ہم دنیا والے جانتے ہی نہیں کے جنت کے پتے کیسے دکھتے ہیں
اگر زندگی میں کوئی آپ کو جنت کے پتے لاکر دے، توانہیں تھام لیجیئے گا۔۔۔۔۔
وہ آپ کو رسوا نہیں ہونے دیں گے
نمرہ احمد
Urdu Novel Quotes
جنت کے پتے
"ڈی جے: "کدھر کی تیاریاں ہیں
حیا: ڈنر کی
ڈی جے : کس کے ساتھ؟
حیا " جہان کے ساتھ ۔۔۔ ویسے وہ شادی شدہ ہے
ڈی جے: اچھا وہ دو گھنٹے سردی میں بالکونی میں کھڑا رہتا ہے چولہےکی تاروں میں ہاتھ ڈال کر اسے ٹھیک کر دیتا ہے سارا کچن صاف کر کے جاتا ہے پھر تمیں ڈنر پر بلاتا ہے اور تم اس تیاری کے ساتھ جارہی ہوپھر سوچ لو وہ اب بھی شادی شدہ ہے
نمرہ احمد
Urdu Novel Quotes
،چیزیں وقتی ہوتی ہیں
ٹوت جاتی ہیں
بکھر جاتی ہیں ۔۔۔۔۔
رویے دائمی ہوتے ہیں
صدیوں کے لیے اپنا اثر چھوڑ جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔
،انسان کو کوئی چیز نہیں ہرا سکتی جب تک وہ خود ہار نہ مان لے
Urdu Novel Quotes
عبداللہ
اگر میرا دل تسبیح پڑھنے کو چاہا
تو میں یوں دانوں پہ گن گن کر نہیں پڑھوں گا ِ
خدا کی یاد میں یہ مول تول کیسا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
اُس کی شان میں تسبیح پڑھنی ہو تو یہ گنتی کیسی ۔۔۔۔۔۔۔؟
Urdu Novel Quotes
نمل
اللہ کا ایک اصول ہے
جب کوئی کسی پر الزام لگاتا ہے جو اُس نے نہ کیا ہو یا ترک کر چکا ہو
،تو مرنے سے پہلے وہ خود اس میں ضرور ملوث ہوجاتا ہے
Urdu Novel Quotes
Urdu Novel Quotes
نمل
بہادر وہی ہوتا ہے جو اپنے خوف کو دبوچ لے
اور پھر پھونک مار کر اسے راکھ کی طرح اُڑا دے
خوف سے بھاگنا مسئلے کا حل نہیں ہے
خوف کے اندر غوطہ کھانا اور پھر اس سے نکل کر آنا انسان کو اصل آزادی دیتا ہے
دل سے نکلے جو لفظ
ابھی سوچا نہیں۔۔۔ دیکھو شاید اپنے اساتذہ کے نام کروں ، شاید دوستوں کے اور ایک سوچ یہ بھی ہے کہ اسے اپنے پڑھنے والوں کے نام کروں۔
میں مسکراہٹ اپنے لبوں پہ روکتا بڑی سنجیدگی سے بولا
اب اسے چڑانے کی باری میری تھی جو وہ سننا چاہتی تھی وہ میں نہیں بولا۔
کیا ودیعہ کمال کے علاوہ تم اپنی کتاب کسی اور کے نام کر سکتے ہو؟
اس کی خفگی بھری نگاہوں نے مجھ سے پوچھا تھا
ودیعہ کمال کے نام کروں گا
میرے لیے محبت تم ہو
محبت کی تفسیر تم ہو
میری زندگی میں محبت کے تمام رنگ صرف تم سے ہیں
اور میں اپنی کتاب محبت کے نام کروں گا ، ودیعہ کمال کے نام کروں گا
لوگوں کے پاس لکھنے کی بہت ساری وجوہات ہوتی ہوں گی ، میرے باس صرف ایک وجہ ہے ، ودیعہ کمال۔۔۔۔۔۔
میں صرف تمہارے لیے لکھتا ہوں دیا! ۔۔۔
میرے دل سے نکلا ہر لفظ صرف تمہارے لیے ہوتا ہے دیا
اگر تم مجھ سے کھو جاؤ تو میرے پاس سے سارے لفظ کھو جائیں گے۔
Urdu Novel Quotes
Reviewed by Aysha Blogs
on
October 23, 2020
Rating:
No comments: